چورکوچوری کے دوران کھچڑی پکانامہنگاپڑگیا

چورکوچوری کے دوران کھچڑی پکانامہنگاپڑگیا

بھارت(نیاٹائم ویب ڈیسک)چوری کے منفرد اور بے شمار واقعات دنیا بھر میں سامنے آتے ہیں  لیکن انڈیا میں اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے  جہاں بھوکا چور چوری والے گھر میں ہی کھچڑی پکانا شروع کردیتاہے۔

 

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری کا واقعہ انڈیا کی   ریاست آسام میں پیش آیا جہاں چور ایک گھر میں چوری کرنے گھسا جب  اس گھر کے مالکان گھر سے باہر گئےتھے،چوری کے دوران چور کو بھوک لگ گئی جس نے باورچی خانے  میں جاکر کھچڑی پکانا کے آغازکردیا،اسی کوشش میں کچن سے آتی آوازوں نے ہمسایوں  کو خبردار کیا اور انہوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے سپردکردیا۔

 

 

آسام پولیس کی جانب سے چور کی گرفتاری کی خبر ٹویٹر پر بھی شیئرکردی گئی ہے، پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ باوجود اس کے کہ کھچڑی کے ہیلتھ کے لیے متعدد فوائد ہیں تاہم چوری کے دوران کھچڑی پکاناآپ کی ہیلتھ کیلئے نقصان دہ بھی ہوسکتاہے۔ پولیس کی ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ چور کو گرفتار کیاجاچکا ہے جہاں پولیس اب اس کی تواضع گرم کھانوں سے کرنے میں مصروف ہے۔