عاقب جاوید پی ایس ایل کےگانےکےخلاف کیوں

عاقب جاوید پی ایس ایل کےگانےکےخلاف کیوں

لاہور(نیا ٹائم ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی جانب سے پی ایس ایل کے نئے گانے کی مخالفت کر دی گئی۔

 

لاہورقلندرکےہیڈ کوچ عاقب جاوید کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا گانا بنانا صرف اور صرف پیسے ضائع کرنے کے مترادف ہے۔اب ہمیں ایسی تشہیری مہم کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور پیسہ ضائع کرنے سے ہمیں کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اس ایونٹ کو متعارف کرایا گیا تھا تو تشہیری مہم کے لیے گانے کی ضرورت محسوس ہوئی تھی لیکن اب شائقین پی ایس ایل میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دیکھنے کی چاہت رکھتے ہیں کیونکہ ان کرکٹرز سے بڑا کوئی اسٹار قومی ٹیم کے پاس نہیں ہے۔

 

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ میچ میں شائقین کو سنگرز سے کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف اسٹار کھلاڑیوں کو ہی کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔پچھلے سال بھی بننے والے گانے سے کوئی تشہیر نہیں ہوئی تھی صرف پیسے ضائع ہوتے دکھائی دیے تھے لہذا اس کی وجہ سے رسوائی کا سامنا بھی ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے مطابق پی ایس ایل کا ہر سال ایک ہی گانا رہنا چاہیے ، ایسے ہر بار ایک نیا گانا بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ہم نے بھی گانے بنائے ہیں لیکن جو پہلا گانا مشہور ہوا تھا اس کے بعد کوئی بھی گانا اس طرح سے مقبول نہیں ہوا تھا۔

 

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ رمیز راجہ جب سے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں کرکٹ میں کافی حد تک بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو پورا اعتماد دیا ہے اور انہوں نے کئی اچھی تبدیلیاں کی ہیں۔چار ملکی سیریز کی تجویز بھی اچھی ثابت ہوئی ہے۔اب ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ یقینی بنانا چاہیے۔

 

جگرپرآٹوگراف کس نےدیا،آٹوگراف کاانجام کیاہوا