عوام کے معاشی اور پارلیمان کے قتل کا دن کونسا

عوام کے معاشی اور پارلیمان کے قتل کا دن کونسا

اسلام آباد(نیا ٹائم ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج عوام کا معاشی اور پارلیمان کا آئینی قتل ہونےجارہا ہے۔

 

مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہناہے کہ آج ایک ہی وقت میں عوام کا معاشی اور پارلیمان کا آئینی قتل ہونے والا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (‎آئی ایم ایف) کی غلامی میں بھجوانے کےلیےآج پارلیمان مہرلگائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‎پارلیمانی عمل بلڈوز کرکے 25 بل منظور کرانے کے تحت یہ دن بطور یوم سیاہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان آج اپنی لوٹ مار، مافیاز اور اے ٹی ایمز کو خود این آر او بخشیں گے۔عمران خان تمام تر ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر آئین کی تضحیک کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 

‎رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان آج طاقتور چوروں کو عوام سے لوٹ مار کرنے کا لائسنس بھی خود دیں گے ۔وزیراعظم آج جمہوریت، آئین اور قانون کے قتل کی عالمی تاریخ رقم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج قوم کو رلانے کا پورا پورا بندوبست کر رہے ہیں اور آج کے بعد عوام کو صرف ایک خود کشی کا انتظار ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ‎فسطائیت کا بلڈزور چلا کر کپتان قوم پر اپنا منی بجٹ مسلط کرنے جا رہے ہیں۔اپنے اقتدار کےساڑھے 3 سال میں ایک قانون سازی بھی اتفاق رائے سے منظور نہ کرا سکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎پارلیمان کے جنگلے کو بری طرح گرانے والے پارلیمان کے جمہوری عمل کو پیروں تلے روند رہے ہیں اور آج پاکستان میں تاریخ کا مہنگا ترین بجٹ متعارف کرا کےقوم پر مسلط کیا جائے گا۔

 

زندگی کا دوسرا موقع ملنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں :عابد علی