ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر تقریب کا پلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر تقریب کا پلان

لاہور(نیاٹائم) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی طرف سے  قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب  کا پلان کیاجارہاہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق  پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو کل یعنی جمعہ کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔کھلاڑیوں  کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے اور  تقریب کا مقصد میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر پلیئرز کو سراہا جانا ہے ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش انعامات سے بھی نوازا جائے گا جس کا فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ کریں گے۔

 

خیال  رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پچھلےسال  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں انڈیا کو  بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی جس کے بعد انڈیا ٹیم اور اسکے کپتان ویرات کوہلی کو بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئی تھیں ،انڈیا کی پاکستان سے تاریخی ہار کے بعد کچھ انتہاپسندوں نے ویرات کوہلی اور انکی نومولود بیٹی کو بھی نہ بخشا اور اسے بھی زیادتی کا نشانہ بنانے تک کی دھمکیاں دی گئیں۔

 

زندگی کا دوسرا موقع ملنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں :عابد علی