چشتیاں میں امن و امان کی صورتحال خراب

چشتیاں میں امن و امان کی صورتحال خراب

چشتیاں(نیا ٹائم) چشتیاں میں امن و امان صورتحال خراب ہوگئی،  چشتیاں میں ڈاکو راج قائم، پنجاب فارمیسی قاضی والا روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سٹور کے مالک کو فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق چشتیاں شہر میں آے روز ڈکیتی کی وارداتیں دن با دن بڑھنے لگ گئی ہیں جس کے باعث  شہریوں کے جان و مال غیر محفوظ ہوگئے ہیں جبکہ دن دہاڑےدو نامعلوم مسلح ڈاکو 125 موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر کے مصروف ترین قاضی والا روڈ نزد باہو چوک پر واقع پنجاب فارمیسی پر آۓ اور اسلحہ کے زور پر سٹور کے اونر پرویز نامی شخص سے نقدی کیش مانگا تو مذکورہ مالک کی طرف سے رقم نہ دینے اور مزاحمت پر ایک ڈاکو نے اسےسیدھا فائر مارا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

 

زخمی شخص کو سول ہسپتال چشتیاں کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ دوسری جانب مرحوم کے ورثاء اور دیگر دوکانداروں نے قاضی والا روڈ کو بلاک کرکے ٹائر جلا کر احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا واردات کے بعد مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ کر گئی۔ ڈی پی او بھاولنگر ظفربزدار نے سابقہ وار داتوں کی طرع ملزمان کو 48 گھنٹے میں پکڑنے کا لولی پاپ دے دیا۔

 

پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو کوروکنے میں ناکام آے دن ڈکتیوں کی وارداتوں نے عوام کوعدم تحفظ کا شکار کردیا عوام راتوں کو پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ رکھنے پر مجبورتاجروں اور عوام کا روڈ بلاک کرکے شدید اجتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کی ہے۔

 

سرگودھا کا علاقہ گوند پور میدان جنگ میں تبدیل