ایمن خان نے اداکاراؤں کوشادی بارے مشورہ دےدیا

ایمن خان نے اداکاراؤں کوشادی بارے مشورہ دےدیا

کراچی(نیاٹائم)معروف اداکارہ ایمن خان نے شوبز کی خواتین کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے حوالے سے انہیں مشورہ دے دیا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایمن خان نے  "وائس اوورمین" نامی ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوالات کے مختلف سیگمنٹس میں انکاجواب بھی دیا۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ سے میزبان و ہدایتکار وجاہت رؤف نے پوچھا  کہ   کیا تمام اداکاراؤں کو جلد شادی کرلینی چاہیے؟ کیوں کہ لڑکوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔

 

جواب میں ایمن خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، جب وقت ہو تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ شادی کرنے میں بہت زیادہ ٹائم لگادیں تو پھر آپ کی شادی نہیں ہوتی۔

ایمن نے  نام لیے بغیر انڈسٹری کی غیر شادی شدہ اداکاراؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کتنی ساری اداکارائیں ہیں جن کی شادیاں اب تک نہیں  ہوپائیں۔

 

منیب کے رنگے ہاتھوں پکڑےجانے پرکیاکریں گی؟

 

پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کے شوہر منیب اگر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو کیا ری ایکشن ہوگا؟ اس پر ایمن نے جواب دیا کہ اس کی ہی پستول سے اسے گولی مار دوں گی، ساتھ ہی اس لڑکی کو بھی مارڈالوں گی۔

 

ایمن خان نے پروگرام کے دوران وفاقی  وزیر داخلہ شیخ رشید کی حسِ مزاح کی تعریف کی، ساتھ ہی ایک اور سوال پر انہوں نے اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کو مشورہ دیا کہ دونوں اداکار دوسروں سے ملاقات کیا کریں اور وہ بہت کم ساتھی  اداکاروں سے ملتے ہیں۔دوسری طرف اداکارہ نے یاسر حسین کو دوسروں سے میل جول کم رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔