شاہ رخ جتوئی کا معاملہ، محکمہ داخلہ سندھ کا حکم آگیا

شاہ رخ جتوئی کا معاملہ، محکمہ داخلہ سندھ کا حکم آگیا

کراچی(نیاٹائم)نوجوان شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے ہسپتال میں رہنے کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے تحقیقات کا حکم جاری کردیاہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطاب قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے ہسپتال میں رہنے کی خبر نیوز چینلز پر نشر ہونے کے دو روز بعد محکمہ داخلہ سندھ نے انویسٹی گیشن کا حکم دے دیا ہے،
ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات سندھ سے تین روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کا متعدد ماہ سے کراچی سینڑل جیل کے نجی ہسپتال میں رہنے کا انکشاف سامنے آیا تھا،اس حوالے سے ذرائع محکمہ ہیلتھ سندھ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کو بغیر کسی میڈیکل بورڈ کے ہسپتال منتقل کیا گیا اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس معاملے پر ہم سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا۔دوسری جانب ماہرین نے رائے دی کہ 5منٹ کے کا م کے لئے ساڑھے سات ماہ ہسپتال میں رکھنا انتہائی احمقانہ عمل ہے۔

 

ایک طرف یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جس علاج کے لئے ملزم کو جس ہسپتال میں رکھا گیا ادھر تو ایسی کوئی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں،میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد وزراعلی ٰ سندھ نے بھی انوکھی منطق پیش کردی کہتے ہیں مجرم اسپتال میں زیراعلاج ہیں لیکن سانحہ مری جیسے کوئی مرا تو نہیں ہے۔

 

شہر قائد میں 73 لاکھ کی ڈکیتی ، مزاحمت پر شہری قتل