اندرونی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئی امریکی فورس

اندرونی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئی امریکی فورس

واشنگٹن ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) امریکا میں سفید فام متعصب گروہ اور حکومت مخالف کارکنوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکا نے داخلی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ 2020 ء کے دوران سابق صدر ٹرمپ کے حمایتیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر حملے بعد سے جوبائیڈن انتظامیہ نے محکمہ انصاف میں داخلی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کو بتایا کہ تشدد پسند کارکنوں کی جنب سے دھمکیاں بڑھ گئی ہیں ۔ یہ تمام وہ افراد ہیں جو معاشرتی اور سیاسی مقاصد رکھتے ہیں ۔ جس کے لیے یہ پرتشدد مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔
اولسن کے مطابق ملک میں متحرک انتہا پسندوں کے منتشر نظریات اور ذاتی شکایات ہوتی ہیں ۔ حکومت کو ایسے گروہ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے جو نسل پرستی اور حکومت کی مخالفت میں انتہائی سخت موقف کے حامی ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں میں سفید فام افراد کی اکثریت ہے ۔

 

سری لنکا کا آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسنے سے انکار