• Thursday, 27 January 2022
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پھر طلبی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پھر طلبی

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ایک بار پھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیشی کا نوٹس بھجوا دیا ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعا تکے اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک بار پھر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔

کمیٹی چیئرمین جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو بھی اجلاس میں طلب کیا ہے اور انہیں نواز شریف کو ہٹانے کے حوالے سے انکشافات کی تفصیل بھی کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر سے عمران خان کی حکومت کے لیے راستہ ہموار کرنے کے حوالے سے بیان کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے ۔

کمیٹی نے صحافی انصار عباسی ، تجزیہ کار حسن نثار اور چیئرمین پیمرا کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کیا  ہے ۔ کمیٹی نے صحافی حسن نثار کی جانب سے جمہوریت کا نام لینے والوں کو گولی سے اڑانے کے بیان کا بھی نوٹس لیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے 29 دسمبر کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم کو طلب کیا تھا ۔ جس میں وہ پیش نہیں ہوئے تھے ۔

 

حکومت کو فوری ہٹانے پر بات چیت جاری ہے ، فضل الرحمان