اڑھائی سالہ بچے کے اغواء میں سٹیج اداکارہ ملوث نکلی

اڑھائی سالہ بچے کے اغواء میں سٹیج اداکارہ ملوث نکلی

ملتان(نیاٹائم ویب ڈیسک)ملتان میں  پولیس نے 02 روز پہلے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے اغوا ہونے والے اڑھائی سالہ نقیب اللہ کو کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کروا لیا ہے جبکہ تین  اغواء کاروں کو بھی  گرفتارکرلیاگیاہے۔

 

سی پی او ملتان  خرم شہزاد حید رنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو معروف سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر سے برآمد کیا گیا جس میں ملزمہ آئمہ خان اور اس کے خاوندمدثر اور دیور مظفر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، CCTVفوٹیج میں موٹر سائیکل سوار بچے کو اٹھانے والا آئمہ خان کا دیور مظفر ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق اغواء کار وں نے بچے کو رقم لینے کے لالچ میں اغواء کیا ہےاورملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزموں کی گرفتاری ملتان پولیس افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اڑھائی سالہ نقیب اللہ کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جو خوشی سے نہال ہو گئے اور پولیس کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔

 

سی سی پی او ملتان کامزید کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے بڑے حصے کی ناکہ بندی کر کے ایک منظم طریقہ سے ڈور ٹو ڈورسرچ آپریشن شروع کر دیا۔اس کے ساتھ ساتھ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیااور اشتہار شورو غوغہ سمیت تمام ذرائع سے تشہیر کی گئی اورگھر گھر جا کر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا اور شہر کے تقریباً ایک چوتھائی حصہ کا سرچ آپریشن کیا گیا۔

 

سی پی او ملتان خرم شہزاد نے کہا کہ  الحمد اللہ رب العزت کے خاص فضل و کرم سے ملتان پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 30گھنٹوں کے کامیاب آپریشن کے بعد بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے اس کارروائی میں شامل تمام پولیس افسران کو شاباش دی ہے اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔اسی طرح کا وقوعہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں بھی یکم دسمبر کوپیش آیا ہے جس میں اڑھائی سالہ بچہ اغواء کیا گیا ہے اس حوالہ سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

انتہائی مطلوب دہشت گرد افغانستان میں مارا گیا