اب سوئی  سے خون نکالے بغیر شوگر کی تشخیص ممکن

اب سوئی سے خون نکالے بغیر شوگر کی تشخیص ممکن

لاس ویگاس (نیا ٹائم ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز ایجاد سامنے آئی ہے۔اب شوگر کے مریضوں کو شوگر کی تشخیص کے لئے انگلی سے خون نکالنے کی تکلیف کو برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔

 

لاس ویگاس کی امریکی کمپنی نےایسی مشین تیار کی ہے جس سے انگلی سے خون نکالے بغیر شوگر کی تشخیص ممکن ہو سکے گی۔مریضوں کو شوگر کی تشخیص کے لئے صرف ہاتھوں کی انگلیوں کو مشین میں رکھنا ہو گا۔مشین خودبخود شوگر لیول کا پتا لگاۓ گی اور مریض کو بغیر تکلیف کے شوگر لیول کا پتا چل سکے گا۔

 

امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشین میں موجود الگورتھم سے جہاں بلڈ شوگر کی تشخیص کی جا سکے گی وہیں اس سے بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا جا سکے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی مشین کو صرف  آزمائشی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے جبکہ  ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد ہر خاص و عام مشین تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

 

یاد رہے کہ نومبر 2021 میں نیوزی لینڈ کی آک لینڈ یونیورسٹی کے محققین نے بھی بغیر سوئی والے "جیٹ انجیکشن" کی تیاری میں پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا۔تحقیق کے مطابق جیٹ انجیکشن کے ذریعے دوا کو تیزی سے خون میں داخل کیا جاتا ہے جس سے خون میں موجود گلوکوز کی سطح کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کامیابی کے بعد عوام کو دونوں مشینوں تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے تو یہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں عظیم سنگ میل ثابت ہو گا۔

 

کولیسٹرول کنٹرول کرنے کا سستا اور انتہائی موثر علاج دریافت