زیادتی کیس معاملے پر یاسر شاہ محفوظ

زیادتی کیس معاملے پر یاسر شاہ محفوظ

اسلام آباد(نیا ٹائم ویب ڈیسک)زیادتی کیس معاملےپر قومی کرکٹریاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا۔

 

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی ضمنی رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے نکال دیا گیا۔متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ایف آئی آر میں یاسرشاہ کا نام غلط بیانی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔یاسرشاہ کا اس زیادتی کیس سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس کیس میں خواہ مخواہ شامل کیاگیا ہے جس سے نہ صرف انتہائی تکلیف کا سامنا ہوا بلکہ اس وجہ سے نام بھی کافی بدنام ہوا۔اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ تمام چیزیں جلد کلیئر ہوگئی ہیں۔یاسرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کے باعث کافی ذہنی دباؤ کا شکار رہا ہوں جس سے میری کرکٹ سرگرمیاں بھی خاصی متاثر ہوئیں۔اب اپنی پوری توجہ کھیل پر مرکوز کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

یاسرشاہ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں اور مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں موقع ملنے پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔واضح رہے کہ دسمبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے دوست کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ یاسرشاہ پر دوست کی مدد کرنے اور لڑکی کو دھمکانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

 

زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی خاتون رشتہ دار کی شکایت پر درج کیا گیا تھا جس میں یاسر شاہ پر ملزم فرحان کی مکمل مدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یاسر شاہ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہے اور اگر کسی سے شکایت کی تو وہ کای بھی جھوٹے مقدمے میں پھنسا دے گا۔

 

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینےکا کیس