بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نمونیا کے بعد کورونا وائرس کا شکار

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نمونیا کے بعد کورونا وائرس کا شکار

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نمونیا بخار کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔کورونا وائرس کی تشخیص اور شدید علامات ظاہر ہونے کے بعد گلوکارہ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم زیادہ عمر کے باعث انہیں کچھ دن ہسپتال میں رکھا جائے گا۔بھارت کی شوبز شخصیات کی جانب سے گلوکارہ کی صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔کوئل جیسی سریلی آواز کی مالک لتا منگیشکر نے مختلف زبانوں میں 25 ہزار سے زائد گیت گا کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

 

گلوکارہ کی مدھر آواز کو جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی ملی۔لتا منگیشکر نے کیریئر کی شروعات 1943 میں 13 سال کی عمر سے کی۔مختصر مدت میں ہی انکا شمار ابھرتی ہوئی گلوکارہ کے طور پر کیا جانے لگا۔دل کو موہ لینے والی آواز کے سبب لیجنڈری گلوکارہ کو بھارت کے بڑے سویلین اعزاز سمیت بیشتر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ لتا منگیشکر کی عمر 92 سال ہے جبکہ انہیں بھارت کی "کوئل" کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

 

دی کراؤن میں کردار ادا کرنے والی میں ہوں:مہوش حیات