دی کراؤن میں کردار ادا کرنے والی میں ہوں:مہوش حیات

دی کراؤن میں کردار ادا کرنے والی میں ہوں:مہوش حیات

 کراچی(نیا ٹائم)اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’دی کراؤن‘‘ میں کردار اداکرنے والی میں ہوں افواہیں پھیلانے والے سکون کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے ہمایوں سعید کو آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی نیٹ فلکس سیریز ’’دی کراؤن‘‘ میں کاسٹ ہونے پر بہت ہی الگ طریقے میں مبارکباد دی ہے۔اداکارہ نے سوشل  میڈیا کے ٹول انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر موچھیں بنائی ہوئی ہیں جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھائی آپ سب لوگ غلط سمجھ گئے ہیں اس لیے  مجھے یہاں الجھن دور کرنے دیں۔ درحقیقت ’’دی کراؤن‘‘ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے والی میں ہوں، افواہیں پھیلانے والے سکون کریں۔

 

بعد ازاں مہوش حیات نے اسے ازراہ تفنن قراردیتے ہوئے کہا کہ  سیریزمیں ڈاکٹر حسنات کا کریکٹر ہمایوں سعید ہی نبھارہے ہیں۔ایکٹریس نے اپنے کولیگ اداکار کو بین الاقوامی  پلیٹ فارم پرکام کرنے کا موقع ملنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمایوں کیلئے بہت زیادہ خوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

 

یادرہے کہ ’’دی کراؤن‘‘ میں کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید واحد پاکستانی ہیں اور اس حوالے سے ابھی تک ہمایوں سعید نے کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی ہے۔ لیکن جرنلسٹ  حسن زیدی اور حسن چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’دی کراؤن‘‘ میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کے لیے ہمایوں سعید کوسلیکٹ  کیے جانے کا کنفرم کیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ہمایوں سعید سے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

 

ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں کردار نبھائیں گے

دی کراؤن میں کردار ادا کرنے والی میں ہوں:مہوش حیات