مکران کے ساحل پرسونامی کاخطرہ منڈلانےلگا

مکران کے ساحل پرسونامی کاخطرہ منڈلانےلگا

کراچی(نیاٹائم)مکران کے ساحل پر سونامی کاخطرہ منڈلانے لگاہے،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹرامیر حیدر کے مطابق 1945 میں مکران کے ساحل سے تباہی پھیلانے والا سونامی ٹکرایا تھا جس کے بعد سے یہ آفت اب اپنا قدرتی ٹائم سکیل کمپلیٹ کرچکی ہے۔ نیشنل سونامی سینٹر کےڈائریکٹرکا کہنا ہےکہ مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے اور شدت اختیار کررہاہے، سبڈکشن زون کی حیثیت سمندر میں ایٹم بم کے جیسی  ہے جو کسی بھی وقت بلاسٹ ہو سکتاہے۔

 

 محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے زیادہ  متاثر ہوسکتا ہے جبکہ یہ آفت کراچی کو بھی بڑے کم وقت میں اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، محکمہ موسمیات تمام متعلقہ اداروں کے ہمراہ اس قدرتی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئےپلاننگ کررہاہے۔

 

دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل میٹ نے کہا ہےکہ محکمہ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشے کا اظہار متعدد دفعہ کر چکا ہے، مکران سب ڈکشن زون میں اتنی انرجی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ بھی  آسکتا ہے جس سے سونامی کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ادارے نے کچھ عرصہ پہلے گوادر میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔

 

مری میں بے شرمی کی داستان ،سنتاجاشرماتاجا