ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کا شعبہ ایمرجنسی میدان جنگ بن گیا

ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کا شعبہ ایمرجنسی میدان جنگ بن گیا

 بہاولنگر(نیا ٹائم)ڈسٹرکٹ ہسپتال کا شعبہ ایمرجنسی میدان جنگ بن گیا مشتعل افراد نے ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بچے کے علاج کی غرض سے آئے لواحقین نے بچے کے علاج میں تاخیر کا بہانہ بنا کر ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر گوہرکو تشدد کا نشانہ بنایا ہے عینی شاہدین کے مطابق مشتعل شخص نے آہنی راڈ اورگھونسوں سے ڈاکٹرزاوردیگر سٹاف پرتشدد کیا جس سے ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئے مشتعل شخص نے مؤقف اپنایا کہ بچے کے علاج میں تاخیر کیوں ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس و اسسٹنٹ کمشنربھی پہنچ گئے۔

 

ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرز پرتشدد کا معاملہ ڈی پی او کا نوٹس مقدمہ درج کر لیا گیا وقوعہ میں ملوث دو ملزمان اعجازاورسرمد گرفتار بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مشتعل افراد نے ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا تشدد کے معاملہ پر ڈی پی او کا نوٹس  کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 

وقوعہ میں ملوث دو ملزمان اعجازاورسرمد گرفتار بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، کارسرکار میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال بہاولنگر کے ایمرجنسی وارڈ میں بچے کے علاج کی غرض سے آئے لواحقین کی جانب سے  تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسیحا ہیں اس طرح کے واقعات سے مایوسی اور خدمت کے جزبے کم کرنے کے مترادف ہیں۔

 

آر پی او بہاولپور کی زیر صدارت کرائم کے متعلق اجلاس