مری میں بے شرمی کی داستان ،سنتاجاشرماتاجا

مری میں بے شرمی کی داستان ،سنتاجاشرماتاجا

راولپنڈی(نیاٹائم)مری میں جہاں سیاحوں سے لوٹ مار کی خبریں سامنے آئی ہیں وہیں کچھ اور کردار بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے مری آنے والوں کو مشکل کی اس گھڑی میں مزید مشکل میں ڈال دیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق  مری میں ایک ایساکردار سامنے آیا ہے جو سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے رقم اینٹھتا تھا، ثاقب عباسی نامی ملزم  مری میں سڑک پر اطراف میں پڑی  برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورتا تھا اور چند فرلانگ تک گاڑی کو نکال کر 5ہزارروپے فی گاڑی بٹورتا تھا اورلوگوں کی مجبوری کافائدہ اٹھا تاتھا،سیاح ساتھ فیملی ہونے کی وجہ سے  مجبوراپیسے اداکرتےتھے۔تاہم جلد ہی لوگوں کو اس کی یہ چال سمجھ آگئی اور سیاحوں کی جانب سے اس چیز کی نشاندہی کی گئی اور ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

 

پولیس  کی جانب سے ملزم ثاقب عباسی کے زیر استعمال جیپ بھی قبضہ  میں لے لی گئی ہے۔سی پی او ساجد کیانی نے بتایا کہ  ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف پھینکتا اور جب کسی سیاح کی کار پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ بھی لیتاتھا،سیاحوں کی کمپلین  سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

 

سی پی او راولپنڈی  ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں پچھلے روز نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،سی پی او ساجدکیانی نےمزید کہا کہ ملزم کے دوسرے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائےگا، سی پی او ساجد کیانی نےسیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والوں سے متعلق قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

  

 

مری میں سیاحوں سے زیادہ کرایہ لینے پرہوٹل سیل