چینی اور سعودی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

چینی اور سعودی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

بیجنگ ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے چینی ہم منصب سے چین میں اہم ملاقات کی جس میں ایرانی جوہری پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچے ، جہاں ان کا استقبال چینی ہم منصب وانگ ایی نے کیا ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ایرانی جوہری معاہدے سمیت اقتصادی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشرق وسطیٰ کے پائیدار امن کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات بھی زیر غور آئے ۔ اقتصادی امور بشمول کنگڈم وژن 2030 اور چینی سعودی مشترکہ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے گفتگو  ہوئی ۔

سعودی اور چینی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرات نے بھی چینی حکام کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔

واضح رہے اٹلانٹک کونسل نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 2019 ء میں چین اور سعودی عرب کے درمیان تجارت 73 ارب ڈالر تھی جس میں اضافے کے حوالے سے دونوں ممالک مزید معاہدے بھی کر رہے ہیں ۔

 

ایران کا طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار