کپل شرما نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

کپل شرما نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی محبت ، شادی سے پہلے درپیش چیلنجز اور پھر شادی سے جڑی تمام تر تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھ دی ہیں ۔

کیرئیر کے آغاز میں ڈگمگانے کے باوجود اپنے شو " دی کپل شرما شو " سے بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری میں ٹی آر پی کے ریکارڈ توڑنے والے کپل شرما نے 2018 ء میں " گنی چترتھ" سے شادی کی تھی اور اب ان کے دو بچے ہیں ۔

کپل شرما نے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی "گنی " اداکاری کے شعبے میں ان کی اسسٹنٹ تھی اور وہ جالندھر کے کالج میں گریجوایشن کی طالبہ تھی اور وہ کپل سے تین سے چار سال جونیئر تھیں ۔

کپل نے بتایا کہ وہ " دوسرے کالجز میں ہونے والے تھیٹرز میں شرکت کر کے وہ اپناجیب خرچ پورا کرتے تھے ۔ ان کی پتنی " گنی " جو اس وقت اداکاری میں ان کی شاگرد تھی ، بہرحال اب وہ شادی کے بعد میری استاد بن گئی ہے ۔ وہ چٹکلوں اور نوٹنکی میں بہت ماہر تھی جس کی وجہ سے میں نے انہیں اپنا اسسٹنٹ بنایا "

بھارتی کامیڈین نے مزید بتایا " کچھ عرصہ بعد ہی مجھے معلوم ہوا کہ گنی چترتھ مجھے پسند کرتی ہے ، لہٰذا میں نے انہیں بلا کر کر سمجھایا کہ جس گاڑی میں وہ آتی ہیں اس کی قیمت بھی ہمارے سارے گھر والوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے تو ہمارے درمیان ایسا کوئی تعلق ممکن نہیں ۔ "

کپل کے مطابق اس کے بعد وہ گنی کے والدین کے دل جیتنے کے مشن پر لگ گئے اور ممبئی منتقل ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ " ممبئی میں آ کر انہوں نے گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتنے کے بعد گنی کے ساتھ رابطہ بحال ہوا اور میرے دوستوں نے اس کے والدین سے بات بڑھائی ۔ اس کے والدین مجھے جانتے تک نہیں تھے نہ ہی انہیں میری آمدن کا علم تھا ۔ گنی کا خاندان سکھ جبکہ میں ہندو تھا اور ان کے دیگر دامادوں کی طرف پگڑی نہیں پہنتا تھا ۔

کپل نے بتایا کہ چیزیں آہستہ آہستہ تبدیل ہوئیں اور گنی کے والدین نے ان کے شوز دیکھنا شروع کئے اور پھر برف پگھلنے لگی اور انہوں نے میرے بارے سوچا کہ بندہ تو ٹھیک ہے ۔

یوں کپل شرما کو بطور اسسٹنٹ اداکارہ جوائن کرنے والی دیرینہ دوست گنی 2018 ء میں ان کی پتنی بن گئے اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں ۔

 

ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں کردار نبھائیں گے