ایف آئی اے نےکرپٹوکرنسی والے پاکستانیوں کوامیددلادی

ایف آئی اے نےکرپٹوکرنسی والے پاکستانیوں کوامیددلادی

لاہور(نیا ٹائم )ایف آئی اے نے کرپٹوکرنسی میں ڈوبے پاکستانیوں کے 18 ارب  واپس ملنے کی امید  پیدا ہو گئی ہے ۔

 

 تفصیلات کے مطابق عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے اور بائنانس نے دو کرپٹو کرنسی ماہرین کو تفتیشی معاونت کے لیے نامزد کیا ہے۔بائنانس  کی جانب سے نامزد کیے گئے دو ماہرین امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔

 

ایف آئی اے کے  سائبر کرائم کے سربراہ عمران ریاض نے کہا ہےکہ بائنانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں اور بائنانس کی جانب سے ایف آئی اے سے پہلا رابطہ فون پر کیا گیا اور بعد میں باقاعدہ طور پر ای میل بھی موصول کی جا چکی ہیں ۔سائبر کرائم کے سربراہ نے کہا کہ بیان کے مطابق فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

 

پسِ منظر

 

 یاد رہے کہ آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے پاکستانیوں  کے ساتھ  اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے  اور یہ آن لائن ایپلی کیشنز کرپٹو کرنسی کے عالمی ایکسچینج بائنانس سے منسلک تھیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ عمران ریاض کے مطابق دسمبر میں 11 موبائل فون ایپلی کیشنز کو اچانک بند کر دیا گیا جن پر ہزاروں پاکستانی رجسٹرڈ تھے۔ ان درخواستوں میں ہزاروں پاکستانیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

 

ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ شروع میں ایپلی کیشنز کو ورچوئل کرنسیوں میں کاروبار کی سہولت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، بٹ کوائن، ایتھرام، ڈوج کوائنز وغیرہ میں سرمایہ کاری کو بائنانس کے ذریعے دکھایا جاتا تھا اور  وہ  ان ایپلی کیشنز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جوا  بھی کھلاتے تھے ۔

 

پرانےکرنسی نوٹ کی تبدیلی کی ڈیڈلان میں اضافہ