سندھ، پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

سندھ، پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

 لاہور(نیا ٹائم )سندھ سمیت پنجاب کے وسطی اور میدانی علاقےشدید  دھند کی لپیٹ میں  آگئے۔

 

 تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے زون کے مطابق دھند کے باعث سندھ کے شہر سعیدآباد،  ہالا، مورو، سکرنڈ، سکھر، خیرپوراور گھوٹکی کی مختلف قومی شاہراہوں  پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے زون کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کے باعث پٹارو، سہون سے لاڑکانہ تک انڈس ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہوئی۔دوسری جانب پنجاب کے وسطی اور میدانی علاقے بارشوں کے تھمنے کے بعد دو روز سے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

 

 

پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، چیچہ وطنی، جہانیاں، کمالیہ،  بہاولپور، شکر گڑھ اورگوجرہ  میں دھند چھائی ہوئی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا جس کے باعث دبئی اور شارجہ سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔موٹروے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہراہوں پر دھند کے باعث شہری دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران گاڑیوں کے درمیان فاصلہ وسیع رکھیں۔

 

ماہرین نے شدید سمندری طوفانوں کی پیشگوئی کر دی