• Thursday, 29 September 2022
استاد کو گرفتار کرنے  پر 2 پولیس اہلکار معطل

استاد کو گرفتار کرنے پر 2 پولیس اہلکار معطل

 حافظ آباد(نیاٹائم) حافظ آبادمیں سکول ٹائم کے دوران طلبا کے سامنے استاد کو گرفتار کرنے کے معاملے پر  ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق حافظ آباد کے  گورنمنٹ سکول کے ایک استاد کیخلاف  اس کی پھوپھی نے کرپشن کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے سکول اوقات میں دھاوا بول کر استاد کو طلبا کے سامنے دھکے دیتے ہوئے گرفتار کیا اور بھرے بازار میں تذلیل  بھی کی گئی۔

 

استاد کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کے خلاف ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے آج سے تمام سرکاری  سکولوں میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اساتذہ کا بتانا ہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کے ملازمین کے خلاف جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

 

خیال رہے کہ سکول ٹائمنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے بچوں کے سامنے ہی استاد کو گرفتار کیا اور دھکے مارے  اور استاد کی عزت کا خیال  تک نہ رکھا گیا،یہاں تک کہ پولیس اہلکاروں نے تذلیل بھی کی جس کے بعد پورے ضلع کی سکول تنظیمیں اس واقعے کے خلاف ڈٹ گئی ہیں اور مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت سے سخت سزادیئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

آر پی او بہاولپور کی زیر صدارت کرائم کے متعلق اجلاس