دبنگ خان کا ایک اور معاشقہ سامنے آ گیا

دبنگ خان کا ایک اور معاشقہ سامنے آ گیا

ممبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کا نیا معاشقہ سامنے آ گیا ، اس بار بھارتی اداکار امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ کے معاشقے میں گرفتار ہوئے ہیں ۔ اداکار سلمان خان کے نئے معاشقے کی خبریں عام ہو گئیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان آج کل امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ اداکار سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ موجود تھیں ۔ جس کے بعد سے فلمی حلقوں میں ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں ۔

تاہم امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ کی جانب سے سلمان خان سے تعلق سے متعلقہ خبروں کی وضاحت کی گئی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ کچھ نہ ہونے پر بھی لوگ بولتے رہتے ہیں ۔ باتیں بناتے رہتے ہیں ۔ سلمان سے ملتی رہتی ہوں وہ بہت اچھے انسان اور میرے بہترین دوست ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سلمان خان سے 2 سے 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں تاہم پارٹی کے بعد سے ہی ان کو جاننا شروع کیا ۔

امریکی اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وہ ہریتھک روشن سے بھی مل چکی ہیں تاہم اس وقت کسی نے بھی ایسا کچھ نہیں کہا پتا نہیں ایسی خبریں اب کیوں نکلنے لگی ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ کواداکارہ شلپا شیٹی کے ہمراہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ایک ایونٹ میں دیکھا گیا تھا ۔ 38 سالہ سمانتھا لاک ووڈ متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں اور اب وہ ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں اور وہ ہالی ووڈ کے مشہور اداکارگرے لاک ووڈ کی بیٹی ہیں ۔

اس سے قبل سلمان خان کی رومانیہ کی حسینہ و ماڈل گرل لولیاوینتر سے شادی کی خبریں بھی زبان زد عام رہی ہیں تاہم اب تک سلمان خان نے کسی سے بھی شادی نہیں ۔

 

ہالی ووڈ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا ، سجل علی