لائیو کانسرٹ میں عاصم اظہر کے ساتھ  بدتمیزی

لائیو کانسرٹ میں عاصم اظہر کے ساتھ بدتمیزی

لاہور(نیا ٹائم )گزشتہ چند روزسے  لائیو کانسرٹس کے دوران فنکاروں کیساتھ بدتمیزی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اور اب گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بھی  ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر کے حال ہی میں ہونے والے  لائیو کانسرٹ کی ویڈیو انسٹاگرام  پر وائرل ہوئی ہے  جس میں انہیں سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آےہیں  تاہم اسی دوران مداحوں کے مجمعے سے ایک بوتل ان  کی طرف  پھینکی گئی جس کے بعد عاصم برہم ہوتے ہوئے سٹیج سے واپس چلے گئے۔

 

ذرائع کے مطابق  واقعے کے بعد گلوکار ایک بار پھر سٹیج پر واپس آئے اور ہونے والے واقعہ پر اپنے مداحوں کےساتھ برہمی کا اظہارکیا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی  بھی شہر میں کسی نے ان سے بدتمیزی نہیں کی لیکن یہاں انکی توہین کی گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک گندا دانا ہوتا ہے جو سب کو گندا کردیتاہے۔

 

 عاصم اظہر کے غصے پر ان کے مداحوں کی جانب سے معافی مانگی گئی اور 'سوری سوری' کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دوسری جانب سٹیج پر لگے پنجاب کالج کے بینر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب کے کسی شہر میں پیش آیا ہے۔واضح  رہے کہ اس سے  پہلے ہپ ہاپ بینڈ ینگسٹرز کے گلوکار طلحہ انجم  کو بھی اسلام آباد میں  دورانِ کانسرٹ مداح کی جانب سے بوتل ماری گئی تھی جس پر وہ طیش میں آگئے تھے۔ طلحہ انجم نے کہا کہ اگر تم  کچھ کرنا چاہتے ہو  تو سٹیج پر آؤ پیچھے سے نہ کرو  یہاں میں بغیر سکیورٹی کے بھی آپ سے نمٹ سکتا ہوں۔

 

ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں کردار نبھائیں گے