عثمان غازی کی نئی قسط نشر نہ کرنے کی وجہ سامنے  آگئی

عثمان غازی کی نئی قسط نشر نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

استنبول (نیا ٹائم ویب ڈیسک )اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف 'کورولش عثمان' کی نئی آنے والی  قسط ہر ہفتے بدھ کے روز نشر کی جاتی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کو ڈرامے کی 78ویں قسط (سیزن 3 کی 14ویں قسط) نشر نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے ناظرین کافی پریشان تھے لیکن یہ ایپی سوڈ اگلے بدھ یعنی 12 جنوری کو نشر نہیں کی جائے گی۔ اقساط نشر نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کورولش عثمان کا سیٹ کورونا کی وبا سے متاثر ہوا ہے اور پروڈکشن کے کچھ لوگوں کا کوڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ڈرامے کی نئی قسط نشر نہیں کی جا رہی۔

 

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری  کردہ بیان کے مطابق کچھ لوگوں میں کووڈ کی تشخیص کے بعد اداکاروں کے تحفظ کے لیے شوٹنگ سے   روک دیا گیا ہے۔کورونا سے  ناصرف کورولش عثمان بلکہ ترک ڈرامہ داستان کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ٹوئٹ میں ڈراموں کی نشریات کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق ڈرامے کی نئی قسط 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جب کہ داستان ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر کی جائے گی۔

 

خیال رہے کہ کورولش عثمان' میں بالا خاتون کا مرکزی کرداراداکرنے  والی ترک اداکارہ نےکچھ روز قبل اپنی 23 ویں سالگرہ منائی تھی۔ ترک اداکارہ اوزے توریر 16 اگست 1998 کو استنبول میں پیدا ہوئی تھیں۔ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی سچی کہانی پر مبنی ڈرامے میں اوزنے ایک اعلیٰ خاتون کا کردار ادا کیا جو عثمان غازی کی بیوی تھی۔

 

ہالی ووڈ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا ، سجل علی