سابق کپتان شعیب ملک نے ذاتی ریسٹورینٹ کھول لیا

سابق کپتان شعیب ملک نے ذاتی ریسٹورینٹ کھول لیا

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیاہے۔

 

نامورکھلاڑی شعیب ملک کے ریسٹورینٹ ’ دی رائس باؤل ‘ کی افتتاحی تقریب پچھلے روز  ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم ، کپتان بابر اعظم، کرکٹر حسن علی، امام الحق ، وہاب ریاض اور سابق کوچ وقار یونس سمیت دیگر افرادشریک ہوئے۔

 

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ شعیب ملک کی طرف سے افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم کی حیران کن شرکت پر خوشی کا اظہار بھی کیاگیا۔

سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ میں گلوکار عاطف اسلم کی سرپرائز انٹری پر ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" سر تسی گریٹ ہو"۔ دوسری طرف دیگر کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے ریسٹورینٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاگیا۔