ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں کردار نبھائیں گے

ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں کردار نبھائیں گے

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)ناموراداکار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی نیٹ فلکس کی نامور سیریز "دی کراؤن"کے پانچویں سیزن کے لیے کاسٹ کرلیاگیاہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید دی کراؤن میں شہزادی ڈیانا کی مبینہ ریئل محبت پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار اداکریں گے، جنہیں ڈیانا "مسٹر ونڈر فُل" کے نام سے پکارتی تھیں۔ ہمایوں سعید کی طرف سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن  پچھلے روز صحافی حسن زیدی کی طرف سے ٹویٹر پر ہمایوں سعید کے کردار اور انہیں دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔

 

حسن زیدی کی ٹویٹ  کے بعد شوبز کے متعدد ستاروں نے ہمایوں کی اس بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جس میں سرِ فہرست اداکارہ ماہرہ خان رہی ہیں۔اس کے علاوہ اداکار احمد علی بٹ، واسع چودھری ، علی ظفر اور عثمان خالد بٹ نے بھی ہمایوں  کو مبارکباد دی ہے۔ناصرف شوبز ستارے بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ہمایوں سعید کو نیٹ فلکس سیریز کیلئے منتخب کیے جانے پر بے حد خوش دکھائی دیئے، ہمایوں  کا نام گزشتہ دن سے ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے۔

 

خیال  رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں جہاں شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کی کہانی دکھائی گئی ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں ڈیانا کی اچانک موت کا بھی ذکر کیاگیاہے۔واضح  رہے کہ شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات برطانیہ کے رائل برامپٹن ہسپتال میں اس وقت ہوئی تھی جب ڈیانا اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لیے گئی تھیں جن کے دل کا آپریشن کیاگیاتھا، سرجن ڈاکٹر حسنات کو ڈیانا کی"حقیقی محبت" قرار دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہمایوں کو نیٹ فلکس میں کردار ملنے پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اورشوبزشخصیات کی طرف سے بھی انکو مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔

 

علی انصاری اور صبور شادی کے بندھن میں بندھ گئے