ماہرین نے شدید سمندری طوفانوں کی پیشگوئی کر دی

ماہرین نے شدید سمندری طوفانوں کی پیشگوئی کر دی

کنیکٹیکٹ(نیا ٹائم ویب ڈیسک ) ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صدی کے دوران نہ صرف شدید سمندری طوفان بڑھ سکتے ہیں بلکہ ان کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

ریسرچ جرنل   " نیچر جیوسائنس " کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق زمین کے کروڑوں سال قدیم ماحولیاتی ماضی کے بارے میں دستیاب معلومات ، موسمیاتی ڈیٹا اور ماڈلز کے استعمال سے موجودہ صدی میں طوفانوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔

تجزیے سے ثابت ہوا کہ حالیہ ماحولیاتی تبدیلیاں واقعی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہیں ، تحقیق کے دوران ثابت ہوا کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ساتھ سمندری طوفانوں کی تعداد اور شدت بھی بڑھ رہی ہے ۔

تحقیق کے دوران ایک اور اہم بات بھی سامنے آئی کہ ماضی میں آنے والے زیادہ تر سمندری طوفان خط استوا اور اس کے نزدیکی سمندری علاقوں میں آئے تاہم اب یہ آہستہ آہستہ شمال اور جنوب کی سمت بھی بڑھ رہے ہیں ۔

ریسرچ کے مطابق ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان خشکی پر سیکڑوں کلو میٹر فاصلہ طے کر کے آگے بڑھتے چلے گئے جبکہ ماضی میں وہ خشکی پر بہت ہی کم آگے بڑھ پاتے تھے ۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل کے سمندری طوفان شمال کی سمیت میں زیادہ بنیں گے جن سے امریکی شہر نیویارک  ، بوسٹن ، چینی شہر بیجنگ اور جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو بھی متاثر ہو سکتا ہے اور ایسے علاقے بھی خطرے کی زد میں رہیں گے جہاں سمندری طوفان کم آتے ہیں ۔

خط استوا کے علاوہ سمندری طوفان شمالاً جنوباً بڑھ رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ شدید گرمی اب صرف خط استوا یا اس کے قریبی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ان مقامات تک بھی پہنچ رہی ہے جو خط استوا سے دورجنوب میں واقع ہیں اور " نسبتاً ٹھنڈے علاقے " تصور کئے جاتے ہیں ۔  

ماہرین نے اپنی ریسرچ میں خبردار کیا ہے کہ ایسے بڑے اور شدید طوفانوں کی ابتداء ہو چکی ہے ، پرتگال میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان " الفا" اب امریکی ریاست کنکٹی کٹ تک پہنچنے والا ہے ۔ واضح رہے " ہنری " سمندری طوفان دونوں ہی خطِ استوا سے بہت ہی دوری پر بنے تھے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفانوں کی آمد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جس ممکنہ تباہی کا خدشہ ہے ا سکی ابتداء ہو چکی ہے ۔

 

کراچی میں ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے تیزبارش کی پیشگوئی کر دی