شہرقائدمیں ہلکی اورتیزبارش کاسلسلہ جاری

شہرقائدمیں ہلکی اورتیزبارش کاسلسلہ جاری

کراچی(نیاٹائم)شہرقائدمیں مختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےکہیں ہلکی اورکہیں قدرے تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارش کایہ سلسلہ کل تک جاری رہ سکتاہے۔

 

کراچی شہرصبح سےہی بادلوں اورتیزہواؤں کی لیپٹ میں تھاجب کہ دن میں کراچی کےعلاقوں بحریہ ٹاؤن،گڈاپ،سپرہائی وے،سکیم33،پی ای سی ایچ ایس،گلشن معمار،سائٹ ایریا،ناظم آباد،صدراورآئی آئی چندریگر روڈ پربارش کاسلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے۔

 

رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نےبتایا ہےکہ آج دن بھرشہرقائد کےمختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کےمطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ کل کےروزبھی شہرمیں مطلع ابرآلود رہےگا اورکل شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔جب کہ ہفتے کےروزسے شہر میں مطلع صاف ہونےکےامکانات ہیں،رات کے وقت نسبتاً زیادہ ٹھنڈاورصبح کے وقت دھند متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بارش برسانے والے موجودہ سسٹم کےزیراثرکل تک کراچی،شہید بے نظیر آباد، حیدر آباد ، جیکب آباد،سانگھڑ،ٹھٹہ،بدین،ٹنڈوالہ یار،میر پور خاص،عمر کوٹ،ٹنڈو محمدخان اورتھرپارکرمیں گرج چمک کےساتھ بونداباندی اورکہیں کہیں تیزبارش بھی متوقع ہے۔اسی طرح دادو،جامشورو،شکارپور،لاڑکانہ اور قمبرشہداد کوٹ اضلاع میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔

 

خیال رہےکہ کراچی میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش کےباعث دوافراد اپنی جان کی بازی ہارگئےتھے۔موچکو تھانے کے ایس ایچ اوچوہدری شاہدنےبتایا کہ موچھ گوٹھ میں بدھ کی صبح تیزبارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرگئی تھی، چھت گرنےسے42سالہ عبدالستارجاں بحق ہوااور12سالہ رستم زخمی ہوگیا تھا۔دونوں کورتھ فاؤسول ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔

 

ایک اورواقعہ میں کراچی کےعلاقےکورنگی میں ایک فیکٹری ورکرکرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوگیاتھا۔ایدھی فاؤنڈیشن کےترجمان نےبتایاکہ30سالہ عدنان رزاق ایک ریسٹورنٹ میں کھانا لینے کے لیےکھڑاتھاجہاں اس نےایک ریستوران کےشیڈپرہاتھ رکھا تواس میں کرنٹ تھا۔

 

محکمہ موسمیات کےمطابق موجودہ موسمی سپیل کل ملک کےبالائی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لےگا۔جس کےباعث کوئٹہ،پشین، ژوب، زیارت، نوکنڈی،قلعہ عبداللہ،نوشکی،تربت، دالبندین، پنجگور، گوادر، پسنی،جیوانی، لسبیلہ،خضدار،قلات،نصیرآباد، مستونگ، جعفرآباد، بولان،جھل مگسی، سبّی،کوہلواور بارکھان میں آج اورکل بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔اس کےعلاوہ اسلام آباد، کشمیر،چترال،دیر،گلگت بلتستان، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ،بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،وزیرستان،کوہاٹ،باجوڑ،کرم،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات،سرگودھا،حافظ آباد، خوشاب، بھکر،میانوالی، چارسدہ،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،ڈیرہ غازی خان،لیہ، ملتان، خانیوال،ساہیوال،راجن پور، اوکاڑہ،بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یارخان میں جمعرات کی شام سےاتوارکی صبح تک موسلادھاربارش اورپہاڑی علاقوں پربرف باری کے امکان ہیں۔

 

اس کے علاوہ جمعرات سےاتوارتک مری،وادی نیلم،گلیات، باغ، راولا کوٹ،حویلی،ناران،ہنزہ،کاغان،گلگت،استور،چترال، دیر،اسکردو،سوات اور مالم جبہ میں شدید برف باری متوقع ہے۔

 

موسلادھار بارشیں سیلابی صورتحال اختیار کرگئی