پاکستان کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا،احسن اقبال

پاکستان کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا،احسن اقبال

کراچی(نیاٹائم ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور سٹیٹ بینک کا بل ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔

 

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے، مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب عوام کے لیے ایک ٹائم  کا  کھانا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے دودھ سے لے کر زمین کی کھاد تک پر ٹیکس عائد کردیاگیا ہے،  عام آدمی سے تعلق رکھنے والی ہر چیز مہنگی ہوئی ہے اور عوام کیلئے حکومت نے مشکلات مزیدبڑھا دی ہیں۔

 

احسن اقبال نے کہا کہ منی بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکس کے اثرات عام آدمی پر ہوں گے، منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب سے زائد کا بوجھ  عام آدمی برداشت کرے گا،ادویات کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں عوام پر اتنا بوجھ ڈالنا مناس اقدام نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بجٹ پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے تھا، اپوزیشن سمیت اتحادی  جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی ایک غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ پارٹی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں سےالتماس ہے کہ اس مسئلے پر نظرثانی کریں کیونکہ پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت تنہا حل نہیں کر سکتی ہے۔

 

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےمیڈیاسے بات چیت میں کہا کہ جوعوام کے حق میں ہوگا وہ ہی  فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے حکومت کو نہیں جمہوریت کو سہارادےرکھاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں اپنی سیاست سے زیادہ وطن پیاراہے۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معیشت سے متعلق جو خدشات ہیں اس پر ہم  حکومت سے بات کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

 

نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی: ڈی جی آئی ایس پی آر