موسلادھار بارشیں سیلابی صورتحال اختیار کرگئی

موسلادھار بارشیں سیلابی صورتحال اختیار کرگئی

گوادر(نیا ٹائم) بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں سیلابی صورتحال اختیار کرگئی،جس کے بعد گوادر میں ایمرجنسی بھی نافذکردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال بلوچستان میں سیلابی ریلے سے کئی گھر تباہ، ساحلی شہر گوادر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ مغربی ہواؤں کی زد میں آنے کے بعد بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اورموسلا دھار بارشوں کے باعث پارہ نقطہ انجماد تک گر گیا اور صوبہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مند میں سیلاب کے باعث ڈیم ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے باعث تربت اورمند کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ موسلادھاربارش سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان تمام حالات میں ڈپٹی کمشنرگوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر شہرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بارشوں سے شہر کے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

 

 بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف مقامات پرسیلاب سے بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج، پاک بحریہ، پاکستان کوسٹ گارڈ اور لیویز فورس کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورمیونسپل کمیٹی کا عملہ اور مشینری بھی شامل ہے۔

 

ضلع گوادر میں تمام سرکاری افسران اورعملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اتوار کو متعارف ہونے والے نئے سسٹم سے بلوچستان میں آئندہ 5 روز تک شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

پاکستان دیوالیہ ہو چکا،سابق چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف