پنجاب میں 7 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیئے جاچکے ہیں ،عثمان بزدار

پنجاب میں 7 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیئے جاچکے ہیں ،عثمان بزدار

لاہور(نیاٹائم)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 7لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیئے جاچکے ہیں اور پنجاب میں 1200 ایکڑ پر شرمپ فارم بھی قائم کئے جائیں گے۔

 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو اجس میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے کئے جانے والے ا قدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 5 بڑی فصلوں کیلئے معیاری اور سرٹیفائی بیجوں کی فراہمی کے پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔کسانوں کو امدادی نرخ پر زرعی آلات کی فراہمی کےلئے پراجیکٹ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے جینٹک امپروومنٹ پروگرام پر کام مزید تیز کیا جائے اورکالا شا کاکو میں رائس سینٹر آف ایکسی لینس کا جلد باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں 7 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیئے جاچکے ہیں جبکہ پنجاب کے لئے 1200 ایکڑ پر شرمپ فارم بھی قائم کئےجائیں گے۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فش، شرمپ ہیچریز، فیڈ مل اور 2 پراسیسنگ پلانٹ بھی قائم کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ 7200 ایکڑ اراضی کو فشریز کیلئے قابل استعمال بنانے کےلئے سبسڈی دی جائے گی اورمظفرگڑھ میں ”سلائنگ واٹر ایکوا کلچر ریسرچ سینٹر“ 31 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا جائے گا۔

 

وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ زرعی ریسرچ سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر پیش رفت جاری ہے جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور سرٹیفائی بیجوں کی امدادی نرخ پر فراہمی پر سبسڈی بھی جا ری ہے۔جینٹک امپروومنٹ کیلئے ٹیکنیشن کی ٹریننگ کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جینٹک ٹیکنیشن ٹریننگ سے سیلف ایمپلائمنٹ کو فروغ ملے گا جس سے بیروزگاری میں کمی واقع ہو گی۔

 

کھادکی ترسیل کےلیےآن لائن پورٹل