ٹوبہ ٹیک سنگھ ،  گھر میں آتشزدگی سےایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گھر میں آتشزدگی سےایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیاٹائم )ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں کے ایک گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 7افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پایاجاچکا ہے۔

 

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔تاہم آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم کی جارہی ہے اور جلد ہی اس متعلق بات واضح ہو جائے گی۔

 

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور عثمان بزدارنے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی ہے۔وزیراعلی ٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

 

وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار نےاس اندوہناک واقعے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی جلد ازجلد مکمل انکوائری کی جائے،واضح رہے کہ اس طرح کے حادثات تحقیقات ہونالازمی عمل ہے کیونکہ ایسے واقعات میں بعض اوقات دوسرے محرکات بھی زیرغور رکھے جاتے ہیں کہ آیا یہ حادثہ ہی تھا یا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے اور لگانےکے بعد اسے حادثے کا رنگ دیا جاتا ہے۔

 

دُکی،مٹی کاتودہ گرنے سے کان کن جاں بحق