کراچی میں ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے تیزبارش کی پیشگوئی کر دی

کراچی میں ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے تیزبارش کی پیشگوئی کر دی

کراچی(نیاٹائم )ملک بھر میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ جاری ہو گیا ہے جس کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل رات سے تیز بارش کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اورمعتدل بارش برس سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل رات تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد  جمعے کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ سے نکل جانے کے چانسز ہیں۔

 

سردار سرفراز نے کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سبب بن سکتا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ17 یا 18 جنوری کو بلوچستان کارخ بھی کرسکتا ہے۔

 

کراچی میں کہاں اورکتنی بارش ریکارڈ کی گئی؟

  

محکمہ موسمیات نے پچھلے 24 گھنٹوں میں کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق  سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 35.7 اور گلشن حدید میں 32 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ  قائد آباد میں 28، ناظم آباد 23، پی اے ایف بیس فیصل22، نارتھ کراچی 22 اور  سعدی ٹاؤن 22.1 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اولڈ ائیرپورٹ پر20.7، جناح ٹرمینل 20.4، مسرور بیس 20،  گلشن معمار20.1،کیماڑی 16.5 اور  اورنگی میں 14.8 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی ہے،

 

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی رات گئے سے بونداباندی کا سلسلہ کار جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،موسم کی فورکاسٹ بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں مسلسل یہ ہفتہ بارش برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

ایبٹ آباد، سوات، چترال اور مری میں شدید برف باری