اُشنا شاہ کا تنقید کرنے والوں کو قرارا جواب

اُشنا شاہ کا تنقید کرنے والوں کو قرارا جواب

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)عشنا شاہ سوشل میڈیا پرٹرول کی جانے والی تازہ ترین شوبزشخصیت  ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مصنوعی لہجہ اپناتی ہیں۔

 

انگلش زبان اکثرمشہورشخصیات کوسپاٹ لائٹ میں رکھتی ہے،چند مہینے پہلے علیزے شاہ کوانگریزی گانے گاتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کرنےکے بعد ان کےلب ولہجے کی وجہ سے آن لائن تنقید کا سامنا کرناپڑا لیکن زیادہ ترمشہور شخصیات کے برعکس علیزے نے اس ٹرولنگ کوہرگزلفٹ نہ کراتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ انہیں تنقید اکثرخوشی دیتی ہے۔

 

اداکارہ کابتانا تھا کہ میں اسی طریقےسے ہی گفتگو کرتی ہوں،علیزے کے بعد اکثروبیشترہی تنقید کانشانہ بنائے جانیوالی اداکارہ میراکی انگریزی کوایک بارپھرنشانے پررکھاگیا جسکے بعد اداکارہ زرنش نے انسٹاگرام سٹوری میں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھاتھا، ‘یاربس کردو ویلی (فارغ ) عوام ، مجھے یقین ہے کہ میمز اور وڈیو کلپ بنانے والوں کا تعلق بے وقوف گروہ سے ہے جنہیں انگلش تو کیا ،اپنی زبان بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتی ہوگی۔

 

اس لسٹ  میں تازہ اضافہ عشناشاہ کا ہےجواکثراوقات سوشل میڈیا پرسماجی موضوعات کے حوالے سے آواز اُٹھاتی رہتی ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح سے ان پراپنا لب ولہجہ جعلی رکھنے کاالزام  لگایاجاتا ہے اور اسے بدسلوکی  کہتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہُ انہوں نے اپنے سکول کے تمام گریڈز اور یونیورسٹی کا زمانہ کینیڈامیں گزارا جسکے بعد پاکستان میں رہتے ہوئے شعوری طورپراپنے کینیڈین لہجے کونہ اپنانے کے باوجود اُن پراب بھی جعلی ‘غیرملکی لہجے’ کا الزام لگایا جاتاہے۔

 

عشنا شاہ  کے بہت سے چاہنے والوں  نے ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے تبصروں میں لکھا کہ عشنا کئی انٹرویوزمیں کہہ چکی ہیں کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھی ہیں۔متعدد مقبول ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھانے والی عشنا شاہ ان دنوں مقبول ترین آن ایئرڈرامہ سیریل "پری زاد" میں نظرآرہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ صلاح الدین ایوبی پربنائی جانے والی تاریخی سیریزکیلئے آڈیشن کے پہلے دورمیں ایک کردارکیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ یہ سیریزپاکستان اورترکی کے درمیان مشترکہ ثقافتی تعاون کے تحت عکسبند کی جارہی ہے۔

 

اداکارہ علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا