محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی نوید سنادی گئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی نوید سنادی گئی

‎کراچی(نیا ٹائم ویب ڈیسک): پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4 سے 7 جنوری کے درمیان ’ہلکی و تیز بارش‘ کا خدشہ ہے۔

 

‎محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا یہ سسٹم بروز پیر  بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونا متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے 30 دسمبر کو اعلان جاری کیا تھا کہ کراچی شہر میں موسم سرما کی دوسری بارش جنوری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش دسمبر کے آخری ہفتے میں ہونے سے سردی بڑھ گئی تھی۔

 

‎آج جاری ہونے والی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے بیان جاری کیا ہے کہ تیز مغربی لہر پیر کے روز شمالی بلوچستان میں داخل ہو جائے گی جو کہ رفتہ رفتہ وسطی اور بالائی سندھ اور پھر تقریباً پورے ملک کو ہی اپنی لپیٹ میں لینے میں جامیاب ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے زیر اثر کراچی، سانگھڑ، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار،اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش اور کہیں کہیں تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

 

اسی طرح ضلع دادو، شہید بے نظیر آباد، جامشورو،  شکار پور، جیکب آباد، سکھر، قمبر شہداد کوٹ ،لاڑکانہ، میں بھی اس دوران تیز بارشیں ہونا متوقع ہیں۔اس ہفتے کے آغاز میں ہی کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس میں کچھ علاقوں میں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا راج رہا۔ بارش کے باعث صدر کے علاقے میں فریئر مارکیٹ کے قریب 35 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا، جس کی شناخت غلام حسین نامی شہری سے ہوئی۔کے الیکڑک انتظامیہ نے اس دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اس کی اپنی انکوائری کے مطابق اس شخص کی موت کرنٹ لگنے کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔

 

نئے سال کی پہلی برفباری پہاڑسفیدی میں چھپ گئے