اداکارہ علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا

اداکارہ علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا

 

کراچی(نیا  ٹائم )پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا ہے۔

 

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ  علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سا ئٹس پر وائرل ہوئی تھی  جس میں اداکارہ کو گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا  جبکہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا یوزرکیجانب سے بنائی گئی تھی۔ویڈیو کے وائرل ہونے پر اداکارہ  علیزے شاہ کی جانب سے  قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا  گیا اوراسی سلسلے  میں اداکارہ  کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر  ایک سٹوری پوسٹ کی۔


 اپنی جاری شدہ پوسٹ میں عمران ریاض نے  بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹویٹ کرنا یا ری ٹویٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔ عمران ریا ض کا مزید کہنا تھا کہ  ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا د س لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں اس  لئےسب لوگ احتیاط کریں۔

 

ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کی  انسٹا گرام سٹوری کو علیزے  شاہ کی جانب سے  بھی اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کیا گیا۔واضح رہے معروف اداکارہ علیزے شاہ اپنے بولڈ لباس اور بولڈ بیانات کے باعث اکثر و بیشتر خبروں میں ان رہتی ہیں  جبکہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمیشہ ہی تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے  مگراداکارہ ہمیشہ تنقید کو خاطر میں لائے بغیریہ موقف اپناتی ہیں کہ ان کی اپنی ایک زندگی ہے وہ جیسے چاہیں مرضی گزاریں کسی کو ان سے غرض نہیں ہونی چاہئیے۔

 

 

 

حریم شاہ کی شادی کا دعوی جھوٹا نکلا