کھادکی ترسیل کےلیےآن لائن پورٹل

کھادکی ترسیل کےلیےآن لائن پورٹل

 

لاہور(نیا ٹائم ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کھاد کی ترسیل کرنے والی تمام تر گاڑیوں کی چیک پوسٹس پر بذریعہ آن لائن پورٹل تصدیق کی جائے ، چیک پوسٹس پر صوبے سے باہر جانے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری رکھی جائے، مقدمہ درج کرنے کے فوراً بعد ضبط کی جانے والی کھاد کو مارکیٹ میں مقررہ قیمت پر ہی فروخت کر دیا جائے۔

 

 

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹس کا دورہ کیا،چیف سیکرٹری نے سخی سرور، راکھی گاج اور بواٹہ چیک پوسٹس کا معائنہ بھی کیا اورکھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے کیے جانے والے تمام تراقدامات کاجائزہ خود لیا۔دورہ کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر، کمشنر اورآرپی او ڈی جی خان بھی موقع پرموجود تھے۔

 

 

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس، بارڈر ملٹری ،پولیس محکمہ زراعت کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کھاد کی صوبے سے باہر الیگل منتقلی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ۔چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سخت موسم میں چیک پوسٹس پر اپنے فرائض بھر پور طریقے سے سر انجام دینے والے اہلکاروں کا جذبہ قابل تعریف ہے۔

چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سخی سرور چیک پوسٹ پر غیرقانونی طور پر صوبے سے باہر منتقل کی جانے والی2469 بوری یوریا کھاد پکڑی گئی ہے ،ضبط کی جانے والی کھاد کو چوٹی زیریں، شاہ صدر دن اور جھوک یوترا کے علاقوں میں مقررہ قیمت پر ہی فروخت کیا گیا۔صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق چیک پوسٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ تمام چیک پوسٹس پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لیے انتظامیہ ازخود ، پولیس، بارڈر ملٹری پولیس، محکمہ زراعت اور کسٹمزکا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

 

چین کا امریکہ پر ’خطرناک طرز عمل‘ کا الزام