بابو صابو انٹرچینج  کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افرادجاں بحق

بابو صابو انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افرادجاں بحق

لاہور(نیاٹائم )لاہور میں بابو صابوانٹرچینج کے قريب موٹروے پر حادثے ميں دو خواتين سميت تين افراد جاں بحق جب کہ 10 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

 

ریسکیو 1122 حکام کا بتانا ہے کہ حادثہ ٹھوکر نياز بيگ اور بابو صابو کے درميان پيش آيا جہاں دھند کی وجہ سے تين گاڑياں آپس ميں ٹکرا گئی تھیں۔گاڑیوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کٹنگ ٹول کی مدد سے نکالا گیا۔جس کے بعد زخميوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر ديا گياہے۔

 

اس سے پہلے 30 نومبر کو بھی شیخوپورہ میں ایم2 کالاشاہ کاکو پر دھندکی وجہ سے 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 20 مسافر زخمی بھی ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو آج صبح بھی مختلف مقامات سے بند کیا گیا تھا جب کہ حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔دوسری جانب موٹروے پوليس نے ہدایت کر رکھی ہے کہ شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی بنائیں۔


خیال رہے کہ چند روزپہلے دھند کے باعث ملتان اور کراچی میں بھی خوفناک ٹریفک حادثات پیش آئے تھے جس میں 6افراد زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔ملتان میں دھند کے باعث تیز رفتار کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں پانچ افرادزندگی کی بازی ہار گئے تھے، پولیس ذرائع کا بتانا تھا کہ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جس میں دوبچے اور ایک خاتون شامل تھی۔

 

دھند کے باعث ایسا ہی ایک حادثہ کراچی میں پیش آیا جہاں ریڈ کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس موبائل ڈمپر کے پیچھےٹکرانے کے بعد اس میں پھنس گئی جسکو کئی فٹ تک ڈمپر ڈرائیور ساتھ گھسیٹتا لیجاتا رہا اور بعد میں ڈرائیور فرار ہوگیا جسےگرفتار کرلیا گیا تھا۔

 

کراچی اور ملتان میں ٹریفک حادثات سے 6افراد جاں بحق