اسلام آباد تہران استنبول فریٹ سروس کا آغاز

اسلام آباد تہران استنبول فریٹ سروس کا آغاز

اسلام آباد(نیاٹائم)اسلام آباد سے تہران اورپھراستنبول کے لئے فریٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی طرف سے بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

 

اسلام آباد تہران استنبول فریٹ سروس کا آغاز ہوکیاجاچکاہے۔ پہلی ٹرین 23 ٹن تجارتی سامان لے کر اپنی منزل کی جانب چل پڑی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے تین ملکوں کے لئے فریٹ سروس شروع کی جاچکی ہے۔ مارگلہ ریلوے سٹیشن سے استنبول براستہ تہران آئی ٹی آئی فریٹ ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے اور مال گاڑی ہر منگل کو روانہ کی جائے گی۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے ایرانی اور ترک سفراء کے ساتھ اسلام آباد تہران استنبول مال بردار گاڑی کا افتتاح کیا۔ وزیرخارجہ نے اگلے مرحلے میں پاک ایران ترک مسافر ٹرین شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا وژن سینٹرل ایشیا تک کنیکٹیوٹی کا ہے جو فروغ پائے گا۔ اس ٹائم ہماری انٹرا ریجن ٹریڈ 8 پرسنٹ  ہے۔ اس میں بے پناہ اضافے کی گنجائش  بھی کی جاسکتی ہے۔ ایسے پراجیکٹ  اسے حقیقت کا روپ دیں گے۔

 

مشیربرائے  تجارت رزاق داؤد نے بذریعہ سڑک مہنگی تجارت پر انحصار کم ہونے کا بتاتے ہوئے بڑی اُمید بھی دے ڈالی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مال ترکی پہنچنے سے ایک ارب ڈالر کی تجارت  میں آسانی ہوگی۔

 

وزیربرائے ریلوے اعظم خان سواتی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئی ٹی آئی (اسلام آباد تہران استنبول) سروس کا سکیورٹی روٹ صاف ہے۔ ٹریک اپ گریڈ ہونے پر فاصلہ بھی آدھا رہ جائے گا۔

 

خیال رہے کہ فریٹ سروس کی شروعات سے پاکستان سمیت ایران اور استنبول کی تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہو گا جس سے تینوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور تینوں ممالک کی عوام کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔ٹرین فریٹ سروس کے آغاز سے تینوں ممالک کے لوگوں کو مزید آپس میں جڑنے کا موقع ملے گا۔

 

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کیسے آئی