کراچی اور ملتان میں ٹریفک حادثات سے 6افراد جاں بحق

کراچی اور ملتان میں ٹریفک حادثات سے 6افراد جاں بحق

کراچی (نیاٹائم ویب ڈیسک)کراچی اور ملتان میں دومختلف حادثات ہوئے ہیں جس میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔کراچی میں  پولیس موبائل اور ڈمپر میں ٹکر سے اے ایس آئی  جبکہ ملتان میں ٹریفک حادثے سے ایک ہی خاندان کے 5افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان کے وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاڑی روڈ پر خراب ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھاکہ پیچھے سے آنےوالی تیزرفتارکار اس سے ٹکراگئی  جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ  زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبرنہ ہوسکے۔

 

دوسری جانب کراچی کے علاقے  حب ریور روڈ پر پولیس موبائل اور ڈمپر میں حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق جبکہ 3 اہلکار شدیدزخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ پل پر 15 مددگار کی پولیس موبائل شکایت  پر جارہی تھی کہ اس سے آگے چلنے والے ڈمپر نے اچانک بریک لگادی جس سے پولیس موبائل ڈمپر کو پیچھے سے جالگی۔

 

پولیس موبائل سپیڈ میں ہونے اور ڈمپر کی اچانک بریک کے بعد  اتنے زور سے ٹکرائی کے ڈمپر میں پھنس گئی اور ڈمپر ڈرائیور کئی فٹ تک  پولیس موبائل کو گھسیٹنے کے بعد ڈمپر چھوڑ کر بھاگ نکلا۔حادثے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 4 پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل اعجاز، میر حسن اور عبدالقیوم شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 50 سالہ اے ایس آئی اعجاز دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ایک طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعدفرار ہونے والے  ڈمپر کے ڈرائیو رکو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

بلدیاتی انتخابات، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق