نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور(نیاٹائم )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ برس دسمبر سے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کادورہ کرے گی اور 10 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن سے ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کے بعد ان دوروں کو فائنل شکل دی گئی۔

 

کیویزکرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے جبکہ دوسرے دورے میں مہمان ٹیم کو پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لینا ہے۔دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو فائنل کریں گے۔


چیئرمین پی سی بی کا بیان

 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کے شکر گزار ہیں۔رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ وہ ان سے ہونی والی ملاقاتوں کے رزلٹس پر بھی بہت خوش ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ یہ دونوں بورڈز کے مضبوط ریلیشن کی ضمانت اور اس بات کی کنفرمیشن ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم ممبر ہے۔

 

کیویزکرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی جس سے دونوں بورڈز کے ریلیشن بھی مزید مستحکم ہوئے ہیں۔اب پاکستان مارچ 2022 سے اپریل 2023 کے دوران انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف 8 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔

 

خیال رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سکیورٹی کو وجہ بنا کر میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل میچ ملتوی کردیا تھا اور دورہ پاکستان منسوح کرکے واپس روانہ ہوگئی تھی۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی