بلدیاتی انتخابات، میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی آگے

بلدیاتی انتخابات، میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی آگے

پشاور(نیاٹائم)صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ میئرپشاور کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار کوبرتری حاصل ہے۔

 

چار اضلاع کے میئرز کی نشستوں کارزلٹ

 

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آگے ہیں جب کہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور کوہاٹ میں آزاد امیدوار میئر کی نشست پر آگے ہے۔

 

پشاور سٹی کونسل کے 521 میں سے 91 پولنگ سٹیشنز کے غیرختمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے زبیر علی 8384 ووٹ لے کر میئر کی نشست پرآگے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رضوان بنگش 7509 ووٹ لے کر میئر کی نشست پرپیچھے ہیں۔

 

مردان سٹی کونسل کے 414 میں سے 10 پولنگ سٹیشنز کے غیرختمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 1708 ووٹ لے کر میئر کی نشست پر آگے ہیں جب کہ جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی کا 1070ووٹ لے کر دوسرانمبرہے۔

 

کوہاٹ سٹی کونسل کے 265 میں سے 75 پولنگ سٹیشنوں کے غیرختمی وغیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شفیع اللہ جان 8583 ووٹ لے کر میئر کی نشست پر آگے اور جمعیت علمائے اسلام کے شیر زمان کا 8087 ووٹ لے کر دوسرانمبرہے۔

 

بنوں سٹی کونسل کے 286 میں 75 پولنگ سٹیشن کے غیر ختمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے اقبال جدون خان کا 14623 ووٹ لیکر پہلا نمبر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کا 14426 ووٹ لیکر دوسرا نمبر ہے۔


28 ویلج کونسل کے رزلٹس

 

میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک 28 ویلج کونسل کے مکمل نتائج موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق 11 آزادامیدوار ویلج کونسل کی نشستوں پرکامیاب ہوئے ہیں۔
حاصل کردہ نتائج کے مطابق جے یو آئی اور اے این پی کے 6، 6، پی ٹی آئی کے 3، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک، ایک امیدوار ویلج کونسل کی نشست پرجیتا ہے۔

 

16نیبرہوڈ کونسل کے رزلٹ بھی آگئے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 16نیبرہوڈ کونسل کے مکمل رزلٹ موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق 9 آزاد امیدوارنیبر ہوڈ کونسل کی نشست پر جیتے ہیں۔
جے یو آئی 3، اےاین پی، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا ایک ایک امیدوارنیبرہوڈکونسل کی نشست پرکامیاب ہوسکا ہے۔

 

وفاقی وزیر شبلی فراز حملے میں بال بال بچ گئے ، ڈرائیور اور محاظ زخمی