کمانڈرخوارزم شاہ کاانتقال

کمانڈرخوارزم شاہ کاانتقال

 

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل ’’پناہ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والےپاکستان کےسینیئر اداکار انیل چوہدری رحلت کرگئے، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مسجد فرقان گلزارِ ہجری میں ادا ہوگی۔

پاکستان ٹیلی ویژن پرنشرہونےوالے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’’ پناہ‘‘ سےمقام شہرت پرفائز ہونے والےسینیئر اداکار انیل چودھری نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں اپنے فن کے جوہردکھائے، انیل چودھری کا سب سے ہٹ ڈرامہ ’’پناہ‘‘ تھا جو ان کی وجہ شہرت بنا، ڈرامہ سیریل ’’پناہ‘‘ میں یادگار اداکاری کی وجہ سےانیل چودھری نے خوب شہرت حاصل کی۔ انیل چودھری نےڈرمہ سیریل ’’ آخری چٹان‘‘ میں خوارزم شاہ کے کمانڈر کا بے مثال کرداراداکرکےاپنے فن کی دھاک بٹھائی ، پاکستان کے نامورآرٹسٹ قاسم جلالی اور بختیاراحمد کےتاریخی کاموں کا حصہ رہے ۔

مرحوم نے زندگی کی آخری ساعتیں شدید مالی مشکلات اورکسمپرسی کی حالت میں گزاریں۔ میڈیارپورٹس کےمطابق انیل چودھری نے نے حالات سے تنگ آکر آرٹس کونسل کے باہر جوتے پالش کرنے کاکام بھی شروع کیاتھا مگر اس کے باوجودکسی نے ان کی مالی مدد نہیں کی۔

 

پیٹرول کی قیمت میں 11 روپےتک کمی متوقع