موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویزسامنے آگئی

موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویزسامنے آگئی

لاہور(نیاٹائم )وزارت ہیلتھ کے حکام نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں کرنے کے بجائے آگے بڑھا کر جنوری میں کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

فیڈرل منسٹر برائےتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق وزارت صحت کی تجاویز پر غو بھی  ہوگا۔

 

رپورٹس کے مطابق وزارت ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چھٹیوں سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غو کیا جائے گا۔ کیونکہ ہیلتھ منسٹری  نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

 

آج شام ساڑھے 5 بجے ہونے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات پربھی غور کیاجائے گا۔

 

دوسری طرف ذرائع وزارت تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس کادورانیہ  طویل ہونے کی صورت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس کل پربھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 

ایل ایل ایم انٹری ٹیسٹ کے نتائج کیارہے