پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع

پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع

کراچی(نیاٹائم): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی متوقع ۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ اگلے 15 دن پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کاقوی امکان ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے کمی متوقع کی جارہی ہے۔

 

بین لاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ پندرہ روز میں ہونےوالی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور پرانی قیمتیں ہی برقرار رکھی گئی تھیں۔

 

تاہم اب انٹرنیشنل لیول پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف دیئے جانے کے اشارے مل رہے ہیں جس کے مطابق اگلے پانچ روز کے لئے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے اور مہنگائی کے مارے عوام کو کچھ ریلیف مل پائے گا۔

 

بجلی بل کی اقساط نہیں ہونگی، نیا حکم جاری