شیخ رشید کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں پر ترجمان کا ردعمل

شیخ رشید کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں پر ترجمان کا ردعمل

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں۔

 

شیخ رشید کےترجمان نےوفاقی وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق زیر گردش خبرو ں پر وضاحتی بیان بھی دے دیا۔

 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو ہارٹ اٹیک کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان کےمطابق فیڈرل منسٹربرائے داخلہ شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحتمندہیں۔

 

وزیرداخلہ کےترجمان کے مطابق ایسی تشویش پیدا کرنے والی خبریں بلاتصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

 

پنجاب بلدیاتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا