معروف سپورٹس اینکر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف سپورٹس اینکر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کی معروف سپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعدد کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنے والی زینب عباس نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

 

گزشتہ روززینب عباس نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر بھی پوسٹ کی۔

 

اینکرپرسن نے اپنی پوسٹ میں پرجوش انداز میں بیٹے کی ماں بننے کا بتایااور بتایا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 7 دسمبر کو ہوئی ہے۔
زینب نے مزید کہا کہ انہوں نے بیٹے کا نام 'تیمور حمزہ کاردار' رکھا ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ پر تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کردی۔

 

سپورٹس اینکر کی پوسٹ پر ملکی و غیر ملکی شخصیات مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

 

خیال رہے کہ زینب عباس نے رواں سال ستمبر میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ ان کے گھر جلد ہی ننھےمہمان کی آمد متوقع ہے۔

 

پلاٹینم کیٹیگری میں اہم کھلاڑیوں کا انتخاب

معروف سپورٹس اینکر کے ہاں بیٹے کی پیدائش