اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحانات معاشرے کیلئے زہر قاتل ہیں

اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحانات معاشرے کیلئے زہر قاتل ہیں

 

ملتان(نیا ٹائم) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا  ہے کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کے لئے خطرناک اور زہر قاتل ہیں۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ بہت سی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا  چاہتی ہیں مگر ایسی قوتوں کے خواب  کبھی پورے نہیں ہوں گے۔اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کے لئے خطرناک اور زہر قاتل ہیں۔ بہت سی قوتیں مقبوضہ جموں  کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔شاہ محمو د قریشی کا مزید کہنا تھا  کہ ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان بھی  فلحال غیر مستحکم ہے جبکہ  ایک آزمائش ہمارے پڑوس افغانستان میں بھی ہے۔دور حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد اوریک جہتی کی پہلے سے  زیادہ ضرورت ہے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ پاکستان اپنے ہمسائے افغانستان  کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کیلئے رواں ماہ انیس دسمبر کواسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہےاور اس کانفرنس  کا بنیادی مقصد افغانستان کی بہتری اور خوش حالی پر غور کرنا ہے۔ پاکستان نے انڈیاسے آنے والوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی ہے مگر انڈیا کی جانب سے  ایسا نہیں کیا جا رہا۔

 

وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی  کے   سالانہ عرس میں  انڈیا سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین   پاکستان آنا چاہتے تھے مگر ان کیلئے بھارت کی جانب سے مشکلات پیدا کی گئیں  جس کے  باعث وہ سالانہ عرس  میں  شرکت نہیں کر سکے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس نے بھی آستانوں کی خدمت کی ہے اس کا صلہ اسے اسی دنیا میں ملا ہے۔

 

 

ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات پر ریاست کا موقف واضح ہے