مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر کی خودکشی

سری نگر(نیا ٹائم ویب ڈیسک): مقبوضہ وادی کشمیر پہ قابض بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کشی کرلی۔

 

ذرائع نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ وادی چنار میں قابض بھارتی فوج سے وابستہ میجر نے ضلع رامبن میں خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔اس سلسلے میں علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوج کے میجر نے اپنی سرکاری جائے رہائش پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی اپنے ہی ہاتھوں ختم کر دی۔

 

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض انڈین افواج سے تعلق رکھنے والے اہلکار مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے غیر انسانی سلوک روا رکھے جانے والے  انسانیت سوز رویوں اور ماورائے عدالت قتل کی خوفناک وارداتوں میں جبری ملوث ہونے کی وجہ سے مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں جسکے باعث اکثر و بیشتر انڈین  فوجیوں کی خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد مشتعل اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک اور بھارتی اہلکار بویندر سنگھ نے خودکشی کر لی تھی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں گزشتہ 14 برس میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 524تک پہنچ چکی ہے۔

 

بھارت میں مسلمانوں کے بعد عیسائیوں پر بھی زندگی تنگ